کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بنارس چورنگی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کردیا۔
ڈپٹی کمشنر احمد علی صدیقی کی زیر نگرانی کی گئی کارروائی میں پتھارے، ٹھیلے اور غیر قانونی اسٹالز ہٹا دیے گئے، جو کہ عرصہ دراز سے راستوں میں رکاوٹ اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ بنے ہوئے تھے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ بنارس چوک پر سالوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے، اور شہر کے کسی بھی علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اہم نکات:
بنارس چورنگی پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
کمشنر کراچی کا مؤقف کہ شہر کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔
مستقبل میں تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے دینے کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ۔
ویڈیو پلیئر
ویڈیو پلیئر
ویڈیو پلیئر
ویڈیو پلیئر