کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، ایس ایس پی ایسٹ نے افسران کو اعلیٰ حکام کی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔
رمضان المبارک کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی ایسٹ نے تمام افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جن کے مطابق:
سحر و افطار کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا۔
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سخت ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ہدایت دی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ نے ناقص کارکردگی پر بعض افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔