تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک مطلوب ملزم کو خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
فتنہ خوارج مساجد پر حملے اور اسلام دشمنی
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
ملزم کی شناخت الطاف حسین ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔
ملزم اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔
ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
مزید قانونی کارروائی:
برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00