بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تمام 16 حملہ آور ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی میں فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا کے خدشے کے باعث تہران نہ جا سکے

جھڑپ کے دوران شہادتیں اور نقصان

5 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے۔

بارود سے بھری دو گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائی گئیں، جس سے ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

ایک مسجد اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد

آئی ایس پی آر کے مطابق،

ہلاک دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی۔

خفیہ اطلاعات سے ثابت ہوا کہ حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔

پاکستان کا افغان حکومت سے مطالبہ

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر ہونے والے خطرات کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

56 / 100

One thought on “بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تمام 16 حملہ آور ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!