لیوما اسٹیلر وائرس کا خطرہ، حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ

سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ "لیوما اسٹیلر” نامی وائرس صارفین کے لاگ ان، براؤزر انفارمیشن اور کرپٹو کرنسی والٹس کے ڈیٹا کو چرا سکتا ہے۔ چوری شدہ معلومات کو ہیکنگ فورمز پر فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹرمپ کا کانگریس سے تاریخی خطاب، کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کا اعلان

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس جعلی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر کے ذریعے پی ڈی ایف فائلوں میں پھیلایا جاتا ہے۔ حملہ آور سرچ انجنز میں ردو بدل کرکے صارفین کو نقصان دہ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جن میں موجود تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس مالی معلومات چوری کرنے کے ساتھ ساتھ سسٹمز کو مالویئر سے متاثر کر سکتی ہیں۔

متاثرین کے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکنالوجی، مالی خدمات اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے صارفین اس مہم سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ایڈوائزری میں نقصان دہ پی ڈی ایف فائلز کی شناخت، جعلی ویب سائٹس کی نگرانی اور مشکوک ڈومینز رپورٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اداروں کو اہم ڈیٹا کا بیک اپ رکھنے، سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنے، ملٹی فیکٹر تصدیق اپنانے اور سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “لیوما اسٹیلر وائرس کا خطرہ، حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!