دبئی سیمی فائنل آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، بھارت بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترا

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹ پاکستان کے مقابلے میں کافی خشک ہے، جو اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی، اسی لیے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دے کر مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا غیر ملکی قرضوں پر اظہارِ عدم اطمینان، وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی ڈویژن طلب

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کوپر کونلے اور تنویر سانگھا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کے درمیان فیصلہ کرنے میں شش و پنج کا شکار ہوتے، اس لیے ٹاس ہارنا بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے سیمی فائنل میں اتری ہے اور 4 اسپنرز اور 2 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پلیئنگ الیون

بھارت:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ورن چکرورتھی۔

آسٹریلیا:
کوپر کونلے، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لبھوشانے، جوش انگلس، ایلکس کارے، گلین میکس ویل، بین دوارشوئس، ناتھن ایلس، ایڈم زامپا، تنویر سانگھا۔

58 / 100

One thought on “دبئی سیمی فائنل آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، بھارت بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!