اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ایم پی اے معاذ محبوب کی پرویز بھائی کے جنازے میں شرکت، لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی پک اپ سے 5.5 کلوگرام ہیروئن اور 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس پکڑی گئی، دونوں کیسز میں 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ایک اور کارروائی میں، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر ایک کار سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ مچھر کالونی میں چھاپے کے دوران 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس ضبط کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سکھر میں ہسپتال کے قریب ایک کار سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ شہر میں ایک اور کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!