کراچی: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 30 کروڑ 72 لاکھ 71 ہزار روپے ٹریژری آفس میں جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط ارسال کر دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے 43 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، 18 ارب روپے مختص
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا انتظامی کنٹرول محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پاس ہے اور آڈٹ کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا کہ مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی کے باوجود مذکورہ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور تمام خودمختار اداروں کو ہدایت جاری کریں کہ وہ تمام ٹیکسز بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروائیں۔