اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 595.47 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

کراچی کے جناح روڈ صدر کے قریب ایک ملزم سے 91 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر اہم کارروائیاں

چاغی: غیر آباد علاقے سے 520 کلوگرام چرس برآمد۔

پنجگور: 10 کلوگرام چرس ضبط۔

چمن: 39 کلوگرام چرس برآمد۔

ڈی جی خان: ٹونمی موڑ کے قریب ایک کار میں چھپائی گئی 18 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

ڈی آئی خان: سخی سرور روڈ پر ایک ملزم سے 2 کلوگرام آئس ضبط۔

ملتان: شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔

پشاور: رنگ روڈ کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلوگرام آئس اور 1.5 کلوگرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔

ڈی جی خان: سخی سرور روڈ پر ایک اور کارروائی میں ملزم سے 970 گرام آئس برآمد۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ تعلیمی اداروں اور معاشرے کو اس زہر سے محفوظ رکھا جا سکے۔

64 / 100

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!