رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے معاونِ خاص عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔
حب بھوانی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم، صوبائی وزیر علی حسن زہری کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ صوبے بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو حقیقت پسندانہ سطح پر رکھا جائے اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کمشنرز کو منافع خوروں کے خلاف 2022 کے مؤثر قانون کے تحت کارروائی کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کر کے نیلام کرنے کی ہدایت دی۔

کمشنر کراچی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ ان بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مناسب حکمت عملی اپنائی جائے۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں کے دورے کرنے، اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ بڑے اسٹورز کو بھی مناسب قیمتیں برقرار رکھنے کا پابند بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی ممکنہ بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

58 / 100

One thought on “رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!