کورنگی: غیر قانونی کچرا کاروبار میں ملوث 7 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کارروائی زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں کی گئی، جہاں تین ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

کراچی: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی کامیاب کارروائی، منشیات برآمد

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ گروہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو کام نہیں کرنے دیتا تھا اور گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اکٹھا کرکے قیمتی اشیاء فروخت کر دیتا تھا، جبکہ باقی کچرا نالوں یا کھلی جگہوں پر پھینک دیا جاتا تھا، جس سے شہر کی صفائی شدید متاثر ہو رہی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کورنگی امتیاز بھٹو کی سربراہی میں چھاپے کے دوران کچرا چننے میں ملوث افغانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اٹھانے، کچرا پھیلانے اور جلانے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ایسے گروہوں کی نشاندہی کرنے اور سیکشن 144 کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے نالوں اور دیگر عوامی مقامات سے فوری طور پر کچرا صاف کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

62 / 100

One thought on “کورنگی: غیر قانونی کچرا کاروبار میں ملوث 7 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!