کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں شہر کو شدید پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 11 مغوی بازیاب
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، جس کے باعث اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی۔ اس تکنیکی خرابی کے نتیجے میں شہر کو 145 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، جو کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا سبب بنے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پانی کی قلت سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے رہائشی متاثر ہوں گے۔ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔