اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ دو کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھ موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عزیر عرف عزیفہ، نوید، انیل کمار اور وحیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے تھانہ مدینہ کالونی، اتحاد ٹاؤن اور سائیٹ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد عزیر عرف عزیفہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج مقدمہ نمبر 21/23 میں اشتہاری تھا، جبکہ دیگر ملزمان بھی ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افراد ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کے خلاف اتحاد ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!