معروف اداکارہ یشما گل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں واضح کیا کہ وہ ایسے مرد سے کبھی شادی نہیں کریں گی، جسے ان کے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہو۔
یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ
یشما گل نے ’365 نیوز‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم، شادی، اور اپنی دوست ہانیہ عامر کی سالگرہ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
فیمنزم پر یشما گل کا مؤقف
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی خاص نظریے میں نہیں پڑتیں، لیکن ان کا ماننا ہے کہ ہر شخص کو اپنے مکمل حقوق ملنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین کی الگ الگ خصوصیات اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اور ہر کسی کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔
شادی اور رومانوی تعلقات پر اظہار خیال
یشما گل نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں ایک میریج بیورو سے رابطہ کیا تھا، جہاں لڑکا دکھانے سے پہلے 4 لاکھ اور لڑکا دکھانے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے طلب کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے آج تک کسی سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں رہے، اور وہ خود کو ایک ’انتہائی شریف لڑکی‘ سمجھتی ہیں۔
ممکنہ شوہر کی خصوصیات
اداکارہ کے مطابق، وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے کام، اوقات اور اہل خانہ کی عزت کرے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کسی کو ان کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض ہوگا تو وہ اس سے شادی نہیں کریں گی۔