کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی
مارکیٹس، شاہراہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی خصوصاً تراویح اور سحری کے اوقات میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات۔
کامبنگ آپریشنز منظم حکمت عملی کے تحت کرنے کا حکم، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت۔
اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری۔
مارکیٹوں میں پولیس کیمپ لگانے اور تاجر برادری سے کوآرڈینیشن کے احکامات تاکہ عوام کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
پولیس اسٹیبلشمنٹ اور بلڈنگ کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت۔