اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے نئے ارکان سے حلف لے لیا، جبکہ ان کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر آباد کاری کے لیے 55 افراد کی تربیت مکمل
نئے وفاقی وزرا میں شامل افراد:
حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات، طارق فضل چوہدری، علی پرویز، شزافاطمہ، جنید انوار، خالد مگسی، اور عمران شاہ
نئے وزرائے مملکت:
بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھئیل داس، طلال چوہدری، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمر
نئے مشیران:
محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک
اس توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 21 سے بڑھ کر 47 ارکان تک پہنچ جائے گی، جس میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت اور ایک مشیر پہلے سے شامل تھے۔