اسٹیج ڈرامہ "دل ہوا تیرا” کی شاندار کامیابی، شبیر بھٹی کی پرفارمنس کو سراہا گیا

کراچی:  بی جی سی کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ شبیر بھٹی اسٹیج ڈراموں کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے ہر کردار کو کمال مہارت سے ادا کرتے ہیں۔ ٹی وی اور فلم پروڈیوسرز کو چاہیے کہ انہیں مزید مواقع فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی پبلک اسکول انتظامیہ سے ملاقات، تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

یہ بات انہوں نے اسٹیج ڈرامہ "دل ہوا تیرا” کے اختتام پر بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور سابق فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر قمر اقبال، فیروز عالم، شوکت اللّه، سابق مسٹر ورلڈ و انٹرنیشنل کوچ سید جعفر شاہ، معروف پروڈیوسر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم گڈو، کرن خان، شبیر بھٹی، آفتاب خان، وسیم خان، دانش اور دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں۔

سید امتیاز الحق بخاری نے ڈرامہ پروڈیوسر کرن خان کو ایک معیاری اور اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈرامہ "دل ہوا تیرا” کی تحریر اور ہدایتکاری ایچ بی خان نے کی، جبکہ کاسٹ میں شکیل شاہ، شبیر بھٹی، عشرت ملک، ناصر خان بونیری، اے لالہ، شہباز صنم، فائزہ ملک، سویرا شاہ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

معروف کامیڈین سلیم آفریدی نے خصوصی انٹری دے کر اپنے آئٹمز سے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ڈرامہ میں عشرت ملک کو مرکزی کردار دیا گیا، جسے انہوں نے بہترین انداز میں نبھایا۔ عام طور پر انہیں صرف رقص تک محدود رکھا جاتا تھا، لیکن اس بار ان کے کردار کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا، جس پر رائٹر اور ڈائریکٹر ایچ بی خان کو سراہا گیا۔

سینئر اداکار شکیل شاہ، شبیر بھٹی اور ناصر خان بونیری کی پرفارمنس شاندار رہی۔ اے لالہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف کامیڈی تک محدود نہیں بلکہ سنجیدہ کردار بھی عمدگی سے ادا کر سکتے ہیں۔ شہباز صنم کی اداکاری میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جبکہ فائزہ ملک، جو پنجابی ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں، نے اس بار ایک مختلف کردار میں عمدہ پرفارمنس دی۔

ارما احمد اور سویرا شاہ کو زیادہ موقع نہ مل سکا، تاہم مجموعی طور پر ڈرامہ اپنی کہانی، ہدایتکاری اور فنکاروں کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت کامیاب رہا۔ اس کا کریڈٹ ایچ بی خان اور کرن خان کو جاتا ہے۔

53 / 100

One thought on “اسٹیج ڈرامہ "دل ہوا تیرا” کی شاندار کامیابی، شبیر بھٹی کی پرفارمنس کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!