چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی، پاکستان کرکٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے: عاقب جاوید

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی، وہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ میں تبدیلی کا عمل جاری رہے گا اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
27 فروری 2019: پاک فضائیہ کا بھارتی دراندازی کے خلاف تاریخ ساز دفاع

ہیڈ کوچ نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف دنیا کے بہترین باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں، اور کسی بھی ٹیم کے باؤلنگ اٹیک سے موازنہ کر لیں، یہ کسی سے کم نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے متبادل کے حوالے سے کوئی واضح آپشن موجود نہیں ہے۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ تجربہ اس قسم کے میچز میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ "ہماری ٹیم نے مجموعی طور پر 400 کے قریب میچز کھیلے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم 1500 ون ڈے میچز کھیل چکی ہے، اس فرق کا اثر کھیل پر پڑتا ہے، خاص طور پر جب ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہوں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔”

ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیب طاہر نے کچھ اچھی اننگز کھیلیں، جس کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ "صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا، جو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کر سکتے ہیں۔”

ایک سوال کے جواب میں عاقب جاوید نے کہا کہ صفیان مقیم کو بھی ہم نے ہی موقع دیا تھا، اور ہمیں معلوم ہے کہ انہیں کہاں اور کس صورتحال میں کھلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکست کے بعد پوری ٹیم کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انڈر 19 ٹیم کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ "اگر ہم بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں، لیکن بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پریشر ہینڈل کرنے کا مسئلہ برقرار ہے۔”

صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "آپ بتائیں، اگر آپ کو ٹیم منتخب کرنی ہو تو کیا ٹیم بنائیں گے؟ کسی بھی ٹیم سے موازنہ کر لیں، ہمارے پاس بہترین باؤلرز موجود ہیں۔ بابر اعظم کا متبادل کہاں ہے

55 / 100 SEO Score

One thought on “چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی، پاکستان کرکٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے: عاقب جاوید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!