اسپورٹیکو کی رپورٹ 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس، رونالڈو سرفہرست

اسپورٹیکو نے 2024 میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے 100 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج، بھارتی میڈیا کی منفی پروپیگنڈہ مہم

رپورٹس کے مطابق، رونالڈو کی کل آمدنی 260 ملین امریکی ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے، جس کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم میں کھیلنے سے حاصل ہوا، جبکہ 45 ملین ڈالرز مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔

دوسری پوزیشن امریکی باسکٹ بال اسٹار اسٹیف کری کے حصے میں آئی، جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالرز رہی، جبکہ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 147 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

معروف فٹبالر لیونل میسی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے سال 2024 میں 135 ملین ڈالرز کمائے۔ اس فہرست کے ٹاپ 10 میں برازیل کے نیمار جونئیر، فرانس کے کیلیان ایمباپے اور سعودی کلب الاتحاد کے اسٹار کریم بینزیما بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں، تاہم وہ ٹاپ 100 کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

54 / 100

One thought on “اسپورٹیکو کی رپورٹ 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس، رونالڈو سرفہرست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!