کراچی ایئرپورٹ پر ایک کاغذ کی فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر دکان دار اور بین الاقوامی پرواز کے مسافر کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر تنازع، ویڈیو منظر عام پر
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار نے نہ صرف مسافر سے اضافی رقم طلب کی بلکہ ویڈیو بنانے کے دوران اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔ دکان دار نے مسافر کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے موبائل توڑنے کی دھمکی دی، جس پر مسافر نے اسے ہاتھ لگانے سے منع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، مسافر نے ایف آئی اے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے اس غیر قانونی رقم وصولی کی باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔