ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ بی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں ناکام بناتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
پہلی کارروائی:
پولیس نے اسٹریٹ کرمنل فہاد کو موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی اویس فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم سے غیرقانونی پستول اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل برآمد
ملزمان کی تھانہ مدینہ کالونی کے علاقے میں موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہو چکی تھی
مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری
دوسری کارروائی:
سائیٹ ایریا میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم شاہزیب کو پولیس نے بلدیہ نمبر 3 کٹ کے قریب گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی عجب خان فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی پستول، چھینا گیا موبائل فون اور پرس برآمد
ملزم کے قبضے سے تھانہ ڈاکس کی حدود سے چھینی گئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد
ملزم کا کریمنل ریکارڈ پہلے سے موجود، جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ وارداتوں میں ملوث
تیسری کارروائی:
پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 370/22 بجرم دفعہ 489F میں مفرور ملزم سکندر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔