بین الاقوامی رسہ کشی کے دن کی مناسبت سے کراچی میں شاندار مقابلے

بین الاقوامی رسہ کشی کے دن کے موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (KHA) میں شاندار رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، اور شائقین کو دلچسپ و سنسنی خیز کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل کی وارداتیں، رواں ماہ 8 شہری جان سے گئے

تقریب میں سندھ اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلفراز خان، محمد جاوید، محمد ندیم اور دیگر آفیشلز شامل تھے۔ شرکاء نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور کھیل کے فروغ کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ایسے مقابلے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی رسہ کشی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، جاوید اقبال، گلفراز احمد خان، خالد رحمانی، محمد سلیم، محمد ندیم، محمد ہارون، شاہزیب خان، زمان مشیدہ، فہیمرہ ضمیر، خالدہ ناز، ڈاکٹر فرح اور کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

58 / 100

One thought on “بین الاقوامی رسہ کشی کے دن کی مناسبت سے کراچی میں شاندار مقابلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!