گلین میکس ویل کی اہلیہ وینی رامن کا دھمکی دینے والوں کو کرارا جواب

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکس ویل کی اہلیہ وینی رامن نے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آسٹریلوی کھلاڑی کی بھارتی نژاد آسٹریلوی اہلیہ وینی رامن نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد صارفین کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرکٹ کے مداح کسی کی توہین، نفرت اور بد تمیزی کیے بغیر بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران عکس بند کی گئی مختلف فیملی فوٹوز اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کی اور ساتھ ایک نوٹ بھی پوسٹ کیا۔

وینی رامن نے نوٹ میں لکھا کہ تمام توہین آمیز اور بدتمیزی سے بھرپور پیغامات ارسال کرنے والے مداح تہذیب کے دائرے میں بھی رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آ رہا کہ یہ کہنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے کہ آپ ہندوستانی ہوتے ہوئے بھی اس ملک کو سپورٹ کر سکتے ہیں جہاں آپ پیدا ہوئے اور پروریش پائی، ان سب سے بڑھ کر آپ اس ٹیم کو بھی سپورٹ کر سکتے ہیں جس ٹیم کی نمائندگی آپ کا شوہر یا آپ کے بچے کا باپ کر رہا ہو۔

انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولرز اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کو حوصلہ رکھنے اور دنیا کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!