سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے انسداد پر اہم اجلاس، عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔

بھارت کو 3.5 فرنٹ وار کا سامنا، پاک فضائیہ کے جے 35 اور ٹی ایف ایکس کا کوئی توڑ نہیں

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چیف سیکریٹری آفس میں پہلے بھی ٹریفک حادثات کے انسداد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہو چکا ہے، جس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اجلاس میں ہدایت دی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں حادثات سے بچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو دن بعد ایک تفصیلی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ٹریفک حادثات کو روکنے کے مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

 

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ بائیک سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور بھاری گاڑیوں کے داخلے کے حوالے سے چیف سیکریٹری آفس کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

55 / 100

One thought on “سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے انسداد پر اہم اجلاس، عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!