کراچی کے خیابان مومن میں گزشتہ روز اے وی سی سی کے پولیس مقابلے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا اور مغوی مصطفی کو بازیاب کرایا گیا۔
جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار
کارروائی کے دوران، مبینہ اغواء کار نے پولیس کو اپنے بنگلے کے احاطے میں آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور کانسٹبل محمد اقبال زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بنگلے سے مغوی عامر مصطفی کا موبائل فون، بھاری مقدار میں اسلحہ، سینکڑوں گولیاں، اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک رائفل اور مختلف بور کے 14 چھوٹے بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم ارمغان کا کرمنل ریکارڈ ہے اور وہ عادی جرائم پیشہ ہے، اس سے قبل وہ جیل بھی جاچکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کسٹم، گزری، اور درخشاں میں 4 مقدمات درج ہیں۔