بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا: چیمپئینز ٹرافی کے میچز پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ

بھارتی میڈیا کے کچھ اینکرز اور مداحوں نے بےتُکی منطق پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نصب کی گئی نئی ایل ای ڈی لائٹس کی وجہ سے گیند کرکٹر کے چہرے پر لگی، اور اس لیے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز وہاں سے منتقل کر دینے چاہیے۔
آصف علی زرداری لزبن روانہ، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کریں گے

یہ پہلا موقع نہیں کہ اسٹیڈیم کی لائٹس کی روشنی کے باعث کھلاڑیوں کو گیند نظر نہ آئی ہو؛ ایسا دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں ہوتا رہتا ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا اور مداحوں کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھینی جا سکے۔

قبل ازیں، چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے بعد بھارت نے پاکستان میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منفی خبریں پھیلانی شروع کر دی تھیں، مگر اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل نے بھارتی ایجنڈے کو ناکام بنا دیا تھا۔ اب بھارتی میڈیا اس نوعیت کے بے سر وپا ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کیوی اوپنر راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے۔ خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران مائیکل بریسویل کی گیند نے ان کا چہرہ نشانہ بنایا، جس سے ان کے چہرے سے خون بہنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کی حالت بہتر ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف پیر کو ہونے والے میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ انجری کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا۔

61 / 100

One thought on “بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا: چیمپئینز ٹرافی کے میچز پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!