گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ اقدام ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
یہ ٹیکنالوجی پارک تیز رفتار رابطے، جدید انفرااسٹرکچر، اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو فری لانسنگ اور آئی ٹی کے میدان میں خودمختار بنانا ہے، جو کہ علاقے کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
علاقے کے نوجوانوں، عمائدین، اور سول ایڈمنسٹریشن نے اس منصوبے کو خوب سراہا ہے۔ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے نگر اور اس کے قریبی علاقوں کے نوجوان فری لانسنگ اور آئی ٹی کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جو ان کے مستقبل کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔