وکلاء کے احتجاج پر وزیر داخلہ سندھ اور بار کونسل کے درمیان مذاکرات، جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

وزیر داخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے وکلاء کے احتجاج کے معاملے پر وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بار کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے ملاقات کرنے اور معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا عندیہ دیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

وزیر داخلہ نے کہا کہ باہم گفت و شنید اور مشاورت سے مسائل حل کیے جائیں گے۔ اگر جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہو تو اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہائی کورٹ حیدرآباد کے جج کی زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کی جائے، جس میں بار کا نمائندہ اور ایک سینئر پولیس آفیسر کو شامل کیا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے نتائج کے مطابق مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے وکلاء برادری سے درخواست کی کہ عوامی مفاد کے پیش نظر احتجاج ختم کریں اور قانون کو اپنا راستہ بنانے دیں۔

61 / 100

One thought on “وکلاء کے احتجاج پر وزیر داخلہ سندھ اور بار کونسل کے درمیان مذاکرات، جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!