سندھ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں صوبائی وزراء، آئی جی سندھ پولیس، اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔
ڈیفنس لاہور میں 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات کی بڑی چوری

کمیٹی تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے کام کرے گی۔ اراکین میں وزیر صنعت، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات، اور دیگر سرکاری عہدیداران کے ساتھ ساتھ چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران تاجروں نے شکایات پیش کیں۔

تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ زمینوں پر قبضے اور دیگر مسائل کی شکایات حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔

61 / 100

One thought on “سندھ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!