پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت کے انقلابی اقدامات، انسدادِ اسموگ کے لیے 10 ارب مختص

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے "برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسدادِ اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائمیٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔
اکوڑہ خٹک: پولیو ڈیوٹی سے واپسی پر پولیس اہلکار پر فائرنگ، ملزمان کی تلاش جاری

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے 100 جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب شروع کی ہے جو فضائی معیار کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔ زراعت میں ترقی کے لیے کسانوں کو سپرسیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ انڈسٹریل اخراج کی ڈیٹا بیسڈ میپنگ اور ایمیشن کنٹرول سسٹمز کے نفاذ پر بھی کام ہو رہا ہے۔

مزید برآں، لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہو چکی ہیں اور دو و تین پہیوں والی گاڑیوں کی ریٹروفٹنگ پر کام جاری ہے۔ پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عوامی شمولیت کو بڑھانے کے لیے پنجاب گرین ایپ اور ہیلپ لائن متعارف کرائی گئی ہیں۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ حکومت، بھارت سے آنے والی اسموگ زدہ ہواؤں کے تدارک کے لیے ٹرانس باؤنڈری ڈائیلاگ کا آغاز کر رہی ہے، تاکہ خطے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا اور سرسبز و محفوظ پنجاب کا قیام ہے۔

62 / 100

One thought on “پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت کے انقلابی اقدامات، انسدادِ اسموگ کے لیے 10 ارب مختص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!