برازیل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ مارسیلو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 18 برس کی عمر میں ریال میڈرڈ نے انہیں موقع دیا اور وہ وہاں شامل ہو گئے۔ مارسیلو نے کہا، "آج فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک سچا ‘میڈریلینو’ ہوں۔ یہ سفر شاندار رہا، ریال میڈرڈ ایک منفرد کلب ہے۔”
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 12 خوارج ہلاک، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید
مارسیلو کا ریال میڈرڈ کے ساتھ 16 سالہ کیریئر بے مثال رہا، جس دوران کلب نے چھ بار لا لیگا ٹائٹل اور پانچ بار چیمپئنز لیگ ٹرافی جیتی۔
سابق ریال میڈرڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مارسیلو کے کیریئر کو سراہتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ "مارسیلو کے ساتھ گزارا وقت ناقابل فراموش تھا۔ ہم نے ایک ساتھ کئی کامیابیاں اور یادگار لمحات شیئر کیے۔”
مارسیلو نے برازیل کی قومی ٹیم کی 58 بار نمائندگی کی، جن میں 2014 اور 2018 کے ورلڈ کپ شامل ہیں۔ وہ 2013 میں کنفیڈریشنز کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
مارسیلو کے الفاظ اور ان کے کیریئر کی کامیابیاں انہیں فٹبال کی دنیا میں ایک یادگار شخصیت کے طور پر زندہ رکھیں گی۔