ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ
کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر مورخہ01 جنوری 2024) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کی سخت ہدایات پر نیو ائیر کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں *30* ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات میں *32* مقدمات درج کیے گئے
گرفتار ملزمان کے قبضے 16 عدد پسٹل بمعہ 37 عدد راؤنڈز، 2 عدد رائفل بمعہ 12 راؤنڈز ، 2 عدد MP5 رائفل بمعہ 3 راونڈز، 9 عدد چلیدہ خول، 4 عدد اسلحہ لائسنس اور آتشبازی کا سامان برآمد ہوا
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا اور 6 مقدمات درج کیے
حیدری مارکیٹ پولیس نے 6 مقدمات درج کیے اور 3 ملزمان گرفتار کیے
رضویہ سوسائٹی پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کر کے 1 مقدمہ درج کیا
لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، تیموریہ، یوسف پلازہ، شاہراہِ نور جہاں اور ناظم آباد تھانے میں ایک ایک مقدمات درج ہوئے جبکہ ان تھانہ جات میں ایک ایک ملزمان گرفتار ہوئے
سرسید تھانہ میں 4 مقدمات میں 2 ملزمان، گلبہار تھانہ میں 4 مقدمات میں 2 ملزمان، بلال کالونی تھانہ میں 2 مقدمات میں 1 ملزم اور نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 مقدمات میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گذشتہ برس نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار ہوئے تھے جنکے خلاف 18 مقدمات درج کیے گئے تھے گرفتار ملزمان سے 8 پسٹل 20 راؤنڈز 1 رائفل اور 1 کارٹریج برآمد کیا گیا تھا
جبکہ سوشل میڈیا و دیگر ذرائع کی مدد سے ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس