ادارہ شماریات پاکستان نے جنوری 2025 کی مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ڈھولکی کی دھوم
ڈان نیوز کے مطابق، دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد تھی، جبکہ جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک اوسط مہنگائی 6.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری کے دوران مہنگائی میں دسمبر کے مقابلے میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا۔ شہروں میں مہنگائی 0.19 فیصد بڑھی جبکہ دیہات میں 0.22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.72 فیصد رہی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 1.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 4.1 فیصد پر آگئی تھی، جو گزشتہ ماہ 4.9 فیصد اور دسمبر 2023 میں 29.7 فیصد تھی۔
ایک معروف بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے نشاندہی کی کہ یہ 6 سال 9 ماہ (81 ماہ) میں سب سے کم مہنگائی کی شرح ہے۔
مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران اوسط مہنگائی 7.22 فیصد رہی، جو مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران 28.79 فیصد تھی۔ ماہرین کے مطابق، مہنگائی میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، تاہم موجودہ اعداد و شمار سے شہری اور دیہی علاقوں میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔