ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کی سول کمیونٹی اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین کے ساتھ اہم گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر، احمد شریف چودھری نے سول کمیونٹی اور مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کے ساتھ ایک اہم سیشن میں شرکت کی جس میں ملکی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کا اہم دورہ، دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ

شرکاء نے اس سیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان، اقلیتی برادری اور سول کمیونٹی سب ایک پیج پر ہیں اور اس بات پر مکمل طور پر اتفاق رکھتے ہیں کہ قومی سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

سچائی پر مبنی حقائق کی تفصیل سے وضاحت کی گئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے دیے گئے جوابات پر شرکاء نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سیشن کے دوران شرکاء کو ملکی سلامتی اور دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔

شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ جھوٹی خبروں کے اس دور میں ہمیں اپنے ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور کسی بھی خبر کو تصدیق کیے بغیر آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔

یہ سیشن اس بات کا عکاس تھا کہ تمام شعبوں کے لوگ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری جنگ میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!