(تشکر نیوز) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا اہم دورہ کیا، جس دوران انہوں نے داخلی اور خارجی دشمنوں کو سخت پیغام دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جو افراد اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بن کر کام کر رہے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھ کر مختلف چالبازیوں میں مصروف ہیں، ہم انہیں بخوبی پہچانتے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کی مشترکہ قوت سے ان دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز اور عوام کے دفاع کے لیے ہم دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، چاہے یہ کہاں بھی چھپے ہوں۔
آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔