(تشکر نیوز) گزشتہ روز سیکٹر 50/سی غوث پاک روڈ سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ بچی زینب کو زمان ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے پہلے ڈھونڈ نکالا۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن اور تصویر محل چوکی انچارج کامران عباسی کی محنت اور فوری کارروائی کے باعث بچی کو کامیابی سے بازیاب کر لیا گیا۔
کراچی ائرپورٹ پر غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے والے گینگ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ معلوم کیا کہ بچی اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک اور تشدد سے تنگ آ کر اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ داروں کے گھر چلی گئی تھی۔ بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے ناراضگیوں اور تشویش کی وجہ سے گھر چھوڑ کر گئی تھی۔
زمان ٹاؤن پولیس نے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراً کارروائی کی اور بچی کو تلاش کر کے اسے قانونی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔