دوست نما دشمن جان لے، مسلح افواج کی عزم و ہمت کے سامنے شکست مقدر ہوگی، جنرل عاصم منیر

(تشکر نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دشمنوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کو سخت پیغام دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قوم کی ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردی کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔ جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ جو عناصر غیرملکی آقاؤں کے اشاروں پر چل رہے ہیں، ان کے دوہرے معیار اور نیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

تعمیراتی شعبے میں استحکام، سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

ہفتے کے روز جنرل عاصم منیر نے قلات کے علاقے منگچر میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں، انہوں نے سی ایم ایچ کا دورہ کرکے زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی، جس میں سینئر عسکری اور انٹیلیجنس حکام شریک تھے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمنوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگی، چاہے وہ کہیں بھی چھپیں، مسلح افواج انہیں انجام تک پہنچائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام کے تعاون سے دشمن کو شکست دینا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قلات کے علاقے منگچر میں فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ اس دوران بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم آپریشن میں 18 جوان شہید ہوئے۔

61 / 100

One thought on “دوست نما دشمن جان لے، مسلح افواج کی عزم و ہمت کے سامنے شکست مقدر ہوگی، جنرل عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!