لاہور کے حلقہ این اے 128 سے چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور کے حلقہ این اے 128 سے چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد، ردعمل بھی آگیا
پاکستانی قانون میں دو شہریتیں رکھنے کی اجازت ہے، چاہت فتح علی خان

 

 

لاہور(تشکُّر نیوز) گلوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔ اپنے ردعمل میں کہتے ہیں کہ دوہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کرنے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون دو شہریتوں کی اجازت دیتا ہے۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ڈی آر او کی جانب ان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔
چاہت فتح علی خان نے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کئے گئے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون کے مطابق دو شہریتیں رکھ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہر ماہ کروڑوں ڈالر ملک بھیجتے ہیں، تارکین وطن کیلئے خصوصی قانون سازی ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!