کراچی: (تشکر نیوز) کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی معطلی کے بعد کے الیکٹرک کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
رواں سال حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند مخصوص علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، جو کہ ایک محدود تکنیکی خرابی کے باعث تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے، اور کراچی میں بجلی کی سپلائی عمومی طور پر نارمل ہے۔
تاہم، لسبیلہ اور بلدیہ کے کچھ حصوں میں مکمل بحالی میں وقت درکار ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید مدد کے لیے 118 پر کال کریں یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کریں۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث متعدد گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور جیکب لائن شامل ہیں۔
ہائی ٹینشن لائن کی ٹرپنگ کے باعث بلدیہ گرڈ کے 49، ایئرپورٹ گرڈ کے 33، گارڈن گرڈ کے 40، نارتھ کراچی گرڈ کے 33، جیکب لائن گرڈ کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28، اورنگی گرڈ کے 38، محمود آباد گرڈ کے 16، اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز متاثر ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ اے گرڈ کے 23، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31، ولیکا گرڈ کے 33، ڈیفنس گرڈ کے 54، ہاورن آباد گرڈ کے 38، شادمان گرڈ کے 27، اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
لالازار اور ایلنڈر گرڈ کے 53، سائٹ گرڈ کے 67، کورنگی ساؤتھ گرڈ کے 24، اولڈ ٹاؤن گرڈ کے 35، اور کریک سٹی گرڈ کے 27 فیڈرز بھی متاثر ہوئے۔
ترجمان کے مطابق، مجموعی طور پر 23 گرڈ اسٹیشنز کے 400 سے زائد فیڈرز ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے تھے۔