کراچی کے علاقے لیاری میں زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کر لیا گیا ہے۔
بچوں کے مبینہ اغواء کے بڑھتے واقعات، والدین میں شدید پریشانی
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق دھماکہ زیر تعمیر عمارت کے اندر ہوا ہے۔ زخمی ہونے والا شخص مزدور تھا، جو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال سے گھر روانہ ہو گیا ہے۔ زخمی شخص کا بیان لیا جائے گا، جس سے صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر عمارت کے مالک کو کسی قسم کی بھتے کی پرچی یا دھمکی آمیز کال موصول نہیں ہوئی۔
دھماکے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات جلد سامنے آئیں گی۔