سندھ ہائی کورٹ کا ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو پچیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، جبکہ ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم بھی دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع نہیں کرایا۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مہلت کی درخواست کی جس پر عدالت نے ایم ڈی اے کو اٹھارہ جنوری تک واجبات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

56 / 100

One thought on “سندھ ہائی کورٹ کا ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!