ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی منشیات کے خلاف مہم، مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے شہر میں جاری منشیات کے خلاف مہم کے تحت مختلف کامیاب کارروائیاں کیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کی ملاقات

زمان ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا جو موٹر سائیکل پر گٹکا ماوا سپلائی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے 111 پیکٹ مضر صحت گٹکا ماوا اور CC-125 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

دوسری کارروائی میں ملزم فیصل ولد صغیر کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 65 پیکٹ مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

تیسری کارروائی میں لانڈھی پولیس نے ملزم رضوان ولد لطیف کو گرفتار کیا اور 50 پیکٹ تیار مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا۔

چوتھی کارروائی میں ماڈل کالونی پولیس نے ملزم عبدالباسط ولد سید زاہد کو گرفتار کر کے 23 پیکٹ مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا۔

تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابط مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے ان کارروائیوں کو منشیات کے خلاف جاری مہم کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!