کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایسٹ آفس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
وہیل چیئر باسکٹ بال کا شاندار انعقاد، کمشنر اسپورٹس فیسٹیول کا نیا سنگِ میل
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر فرخ رضا نے افسران کو افسرانِ بالا کے احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اپنی کارکردگی میں فوری طور پر بہتری لائی جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا:
"ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی دکھانے والے افسران کو خبردار کرتا ہوں کہ آپ کی پرفارمنس کو روزانہ کی بنیاد پر از خود مانیٹر کر رہا ہوں۔”
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، یہ میٹنگ افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے منعقد کی گئی