کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست، صارفین کو ری فنڈ کی امید

کراچی: کے الیکٹرک نے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جلد جاری کرے گا۔
رپورٹ: بھارتی فوج کی ناکام حکمت عملی اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورتحال

اگر نیپرا درخواست منظور کرتا ہے، تو کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ری فنڈ ملے گا۔ کے الیکٹرک نے اضافی وصولیوں کی واپسی کی درخواست کی ہے، اور یہ کمی فروری کے بلوں میں لاگو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں انڈسٹری کے لیے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک صارف کی شکایت پر نیپرا کے رکن رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام کو بدترین لوڈشیڈنگ کی وضاحت دینا ہوگی۔ کے الیکٹرک حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اس وقت صنعتوں کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی اور شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ وہ خود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیں گے اور اگر کوئی ڈسکوز بدستور لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں، تو روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کرنے پر مجبور ہوں گے۔

علاوہ ازیں، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں بجلی کے شعبے میں ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی منظوری کا امکان ہے۔

61 / 100

One thought on “کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست، صارفین کو ری فنڈ کی امید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!