پاکستان میں توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 45 فیصد کم

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ عوامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی دستیابی آسان بنانے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط متعارف کروائے گئے ہیں، اور ان کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے قرض کی واپسی میں نمایاں کارکردگی دکھائی، پہلی ششماہی میں 15 کھرب 41 ارب روپے ادا کیے

گردشی قرضے میں کمی اور ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری
انہوں نے بتایا کہ سال 2023 کے جولائی سے نومبر کے دوران گردشی قرضہ 223 ارب روپے تھا، جو سال 2024 کے انہی مہینوں میں 170 ارب روپے تک محدود رکھا گیا۔ ڈسکوز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔

صنعتی زونز کے لیے بجلی کی مساوی فراہمی
وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے تمام انڈسٹریل زونز کو مساوی بنیادوں پر بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے انقلابی اقدامات
اویس لغاری کے مطابق، چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے۔ این او سی 15 دنوں میں جاری ہوگا، اور ہر محلے میں چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ یہ کاروبار 18 سے 20 لاکھ روپے سے شروع کیا جا سکتا ہے، اور ای پورٹل کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

ماحولیاتی تحفظ اور سستے بجلی کی فراہمی کا عزم
انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کو موٹرسائیکل، رکشہ، اور 800 سی سی گاڑیوں کے متبادل کے طور پر ایک اہم اقدام قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور نجکاری کے ذریعے حکومت نے توانائی کے شعبے میں خود کو کامیاب ثابت کیا ہے۔

پاکستان جلد بنے گا خطے میں سستے بجلی فراہم کرنے والا ملک
اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوگا، جو معیشت اور عوام کے لیے خوش آئند ہوگا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!