کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں سرکاری گاڑی کے شہری کو ٹکر مارنے کے واقعے کا مقدمہ متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی: یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
متوفی قاسم کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تھا۔ مدعئی مقدمہ نے بتایا کہ اس کا بھائی رابعہ سٹی کے مقام موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا۔
مدعئی مقدمہ کے مطابق، موبائل فون کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کو سرکاری گاڑی نے کچل دیا ہے۔ حادثے میں قاسم جاں بحق ہو گیا جبکہ دو مزید افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد چیف منسٹر سندھ ہیلی کاپٹر ڈیپارٹ کے مکینیکل انجینیر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے زیر حراست ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے حادثے میں ملوث سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔