حیدرآباد (تشکر نیوز) شیرِ خدا، فاتحِ خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کی خانہ کعبہ میں ولادت باسعادت کے سلسلے میں حیدرآباد کے چاروں تعلقہ جات میں جشن مولودِ کعبہ کی تقریبات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔
لانڈھی: انسپکٹر غلام یاسین کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب کا انعقاد
آج 13 رجب المرجب کو بعد نماز ظہرین ٹنڈو ولی محمد سے چادر مبارک کا قدیمی جلوس برآمد ہوا، جو شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتا ہوا رات کے آخری پہر قدم گاہ مولا علیؑ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے مطابق شہر کی امام بارگاہوں، محلوں اور گلی کوچوں میں جشن کی محافل، نذر و نیاز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
روضہ معصومہ سندھ اگھم کوٹ میں 3 روز سے جاری محافل و تقریبات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ ان تقریبات میں سندھ بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوئے اور چراغاں کی گئی۔
مرکزی جلوس کے دوران مومنین نے درود و سلام کے نذرانے پیش کیے اور جشن کی روح پرور فضا قائم رہی۔ جلوس کے راستوں پر چراغاں اور خوشبو کا اہتمام دیدنی تھا۔