لانڈھی: انسپکٹر غلام یاسین کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب کا انعقاد

کراچی (تشکر نیوز) لانڈھی ایسوسی ایشن ٹریڈ آف انڈسٹری (لاٹی) کے زیر اہتمام سب انسپکٹر مددگار پولیس 15 غلام یاسین کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی: گلستان جوہر میں سرکاری گاڑی کے حادثے میں مکینک جاں بحق، 2 افراد زخمی

تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی، گل احمد کے مالکان سیٹھ بشیر، زین بشیر، ضیاد بشیر، اور یوسی چیئرمین محمد بشیر خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ تقریب گل احمد ٹو میں منعقد ہوئی، جہاں ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر نے اپنے خطابات میں انسپکٹر غلام یاسین کی خدمات کو سراہا۔ ریٹائرڈ انسپکٹر غلام یاسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لاٹی کی جانب سے ایک اعزازی چیک دیا گیا۔

گل احمد انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء کو شیلڈز پیش کی گئیں، جو اس تقریب کو مزید یادگار بناتی ہیں۔

62 / 100

One thought on “لانڈھی: انسپکٹر غلام یاسین کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!