راولپنڈی: تشکر نیوز :بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
لائنز ایریا میں خلاف ضوابط تعمیرات، ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی کارروائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا اور کامیاب آپریشن کے دوران نہ صرف دہشت گردوں کو ہلاک کیا بلکہ ان کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔