لاہور (تشکر نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل حضوری باغ لاہور میں مکمل ہوگیا۔ لیگ کی تمام 6 فرنچائزز نے اپنی پسند کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی۔
شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کی تکمیل، تنقید کو مسترد کرتے ہیں: سعید غنی
پلاٹینم کیٹیگری:
پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں لاہور قلندرز نے ڈیریل مچل کو اپنی پہلی پک کے طور پر منتخب کیا، جبکہ کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، پشاور زلمی نے ٹام کوہلر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپ مین، ملتان سلطانز نے مچل بریسویل، اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کا انتخاب کیا۔
دوسرے راونڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فہیم اشرف اور کراچی کنگز نے ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا۔
گولڈ کیٹیگری:
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے ٹیم میں شامل کیا، جبکہ ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اور کراچی کنگز نے عامر جمال کو منتخب کیا۔
سلور کیٹیگری:
سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے آصف آفریدی اور کراچی کنگز نے میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ دوسرے راونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد نواز اور کراچی کنگز نے لٹن داس کو پک کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری:
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، پشاور زلمی نے معاذ صادق، اور لاہور قلندرز نے مومن قمر کا انتخاب کیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری:
سپلیمنٹری کیٹیگری میں بڑے نام شامل ہوئے، جن میں لاہور قلندرز نے سیم بلنگز، کراچی کنگز نے کین ولیمسن، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد:
ڈرافٹ میں دنیا بھر کے مشہور کرکٹرز شامل تھے، جن میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جیسن رائے اور افغانستان کے مجیب الرحمان شامل ہیں۔